جے پور کی کربلا درگاہ میں زیارت کے لیے ملک بھر سے ائرین آتے ہیں، درگاہ کے احاطہ میں گندگی کی وجہ سے زائرین کو مشکلات پیش آرہی تھیں، اس خبر کو ای ٹی وی بھارت میں شائع کیا گیا تھا، جس کے بعد انتظامیہ حرکت میں آیا۔
زائرینوں کو ہورہی پریشانی سے متعلق خبر شائع ہونے کے بعد میونسپل کارپوریشن کی جانب سے کربلا درگاہ کے میدان میں سیوریج لائن کی صفائی کا کام شروع کیا گیا جو رات تک جاری رہا۔
اس موقع پر صفائی کے کاموں کا جائزہ لینے پہنچے کارپوریشن کے کونسلر اختر حسین نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ جیسے ہی کربلا علاقہ میں آنے والے زائرینوں کو ہورہی پریشانیوں کے بارے میں اطلاع ملی، انہوں نے فوری طور پر صاف صفائی کی ہدایت دی‘۔ انہوں نے بتایا کے درگاہ میں آنے والے زائرینوں ہو رہی پریشانیوں کو فوری طور پر دور کیا جائے گا۔