ریاست راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت بدھ کو اجمیر میں خواجہ معین الدین چشتی رحمۃ اللہ علیہ کے 809 ویں سالانہ عرس کے موقع پر چادر چڑھائیں گے۔
اجمیر سٹی کانگریس کے جنرل سکریٹری شیو بنسل نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ وزیراعلی اشوک گہلوت نے آج جے پور میں واقع رہائش گاہ پر چادر راجستھان وقف بورڈ کے ڈاکٹر خانو خان بدھوالی کے حوالے کردی ہے۔
اس دوران ریاستی وزیر صحت ڈاکٹر رگھو شرما ، جے پور آدرش نگر کے رکن اسمبلی رفیق خان، سابق ریاستی وزیر اور ریاستی کانگریس کے نائب صدر نسیم اخت اور دھرمیندر راٹھور سمیت بہت سارے کانگریس لیڈران موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں: اجمیر: مختار عباس نقوی نے وزیراعظم کی جانب سے چادر پوشی کی
بنسل نے بتایا کہ کل وزیر اعلی کی چادر خواجہ معین الدین چشتی رحمۃ اللہ علیہ کے مزار پر چڑھائی جائے گی اور اس موقع پر ان کا پیغام بھی پڑھ کر سنایا جائے گا۔