ETV Bharat / state

Sachin Pilot Meets Sonia Gandhi سونیا گاندھی سے سچن پائلٹ کی ملاقات، کہا پارٹی راجستھان پر مثبت فیصلے کرے گی - priority is to win 2023 assembly polls

راجستھان کے سابق ڈپٹی سی ایم سچن پائلٹ نے کانگریس صدر سونیا گاندھی سے ملاقات کی۔ میٹنگ کے بعد پائلٹ نے کہا کہ پارٹی راجستھان پر مثبت فیصلے کرے گی۔ Sachin Pilot Meets Sonia Gandhi

سونیا گاندھی سے سچن پائلٹ کی ملاقات
سونیا گاندھی سے سچن پائلٹ کی ملاقات
author img

By

Published : Sep 29, 2022, 10:37 PM IST

نئی دہلی: راجستھان کے سابق نائب وزیر اعلی سچن پائلٹ نے کانگریس کی ریاستی اکائی میں بحران کے درمیان جمعرات کی شام دیر گئے پارٹی صدر سونیا گاندھی سے ان کی رہائش گاہ 10 جن پتھ پر ملاقات کی۔ میٹنگ کے بعد سچن پائلٹ نے کہا کہ پارٹی راجستھان پر مثبت فیصلے کرے گی۔ ہم نے سونیا گاندھی سے بات کی ہے۔ انہوں نے ہماری ہر بات سنی۔ ہم سب چاہتے ہیں کہ ہم 2023 کے اسمبلی انتخابات مل کر لڑیں۔ ہمیں یقین ہے کہ ہم دوبارہ کانگریس کی حکومت بنائیں گے۔ میری پہلی ترجیح راجستھان ہے۔Sachin Pilot Meets Sonia Gandhi

بتایا جاتا ہے کہ اس دوران پارٹی کے تنظیمی جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال بھی سونیا گاندھی کی رہائش گاہ پر موجود تھے۔ آپ کو بتا دیں کہ اشوک گہلوت کے بعد سچن پائلٹ کو راجستھان کا وزیر اعلی بنانے کی بات چل رہی تھی۔ دوسری طرف کانگریس جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے کہا کہ پارٹی صدر سونیا گاندھی اگلے ایک دو دن میں راجستھان کے وزیر اعلی کے بارے میں فیصلہ کریں گی۔

اس سے پہلے راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے بھی سونیا گاندھی سے پہلے دن میں ملاقات کی۔ جے پور میں کانگریس لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ منعقد نہ کر پانے پر انہوں نے سونیا سے معافی مانگی۔ گہلوت نے یہ بھی کہا کہ وہ اب صدر کے عہدے کے لیے الیکشن نہیں لڑیں گے۔ سونیا گاندھی سے ملاقات کے بعد گہلوت نے کہا کہ سونیا گاندھی اس بات کا فیصلہ کریں گی کہ وزیر اعلیٰ کے طور پر برقرار رہنا ہے یا نہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.