جنوبی کشمیر کے قصبہ ترال کے دور افتادہ علاقہ وانٹی ناڈ میں ایک سرچ آپریشن کے دوران دو فوجی اہلکار پہاڑی سے گر کر زخمی ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق فوج کی 42 آر آر کی طرف سے ترال کے وانٹی ناڈ جنگلات میں ایک عسکری مخالف سرچ آپریشن شروع کیا گیا تھا جس دوران دو فوجی اہلکار پہاڑی سے گر کر زخمی ہوگئے۔
زخمی اہلکاروں کو ہیلی کاپٹر کی مدد سے سرینگر کے بادامی باغ آرمی ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے فوری طور پر زخمی اہلکاروں کے نام معلوم نہیں ہو سکے ہیں۔
معلوم ہوا ہے کہ فوج کی طرف سے شروع کیا گیا سرچ آپریشن علاقے میں جاری ہے۔