ضلع پلوامہ کے گورنمنٹ ڈگری کالج بائز کے باہر پولیس اور نوجوانوں کے درمیان سنگ بازی کا معمولی واقعہ پیش تاہم اس میں کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
ضلع پلوامہ کے ڈگری کالج میں نئے داخلوں کے ساتھ ساتھ امتحانات کا بھی سلسلہ جاری ہے۔ جس دوران جموں و کشمیر پولیس نے چند محروس طلبہ کو امتحان میں شرکت کی غرض سے کالج لایا۔
طلبہ کو پولیس کی حراست میں دیکھتے ہی طلبہ نے پولیس نے اسیر طلبہ کی رہائی کا مطالبہ کیا۔ بعض طلبہ جذباتی ہوئے اور پولیس پر پتھر برسائے۔
پولیس نے طلبہ کو منشتر کرنے کے لیے آنسو گیس کے گولے داغے۔
کالج انتظامیہ کی مداخلت کے بعد طلبہ خاموش ہوئے اور انہیں اپنے گھروں کو روانہ کر دیا گیا۔
جموں و کشمیر پولیس کے مطابق ضلع میں حالات پر امن اور پوری طرح سے قابو میں ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ دفعہ 370کی منسوخی کے بعد پہلی مرتبہ ضلع پلوامہ کے کسی تعلیمی ادارے میں پتھر بازی کا واقعہ پیش آیا۔