ETV Bharat / state

حوصلے بلند لیکن کھیل سرگرمیوں کے لئے بنیادی ڈھانچہ ندارد - اردو نیوز

شاریہ منظور نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ باکسنگ کھیل میں حصہ لینا ان کا شوق تھا لیکن پلوامہ میں انہیں باکسنگ کی تربیت کے لئے کسی نے ساتھ نہیں دیا جس کے بعد انہوں نے دیگر کھیلوں میں حصہ لیا کیونکہ کھیل کود سے دور رہنا ان کے لئے ممکن نہیں تھا۔

حوصلے بلند لیکن کھیل سرگرمیوں کے لئے بنیادی ڈھانچہ ندارد

author img

By

Published : Apr 4, 2021, 9:54 AM IST

جموں و کشمیر میں اب لڑکیاں بھی کھیل کود کی سرگرمیوں میں حصہ لے کر منفرد مثال پیش کر رہی ہیں جہاں کبھی لڑکیوں کو کھیل کود سے دور رکھا جاتا تھا۔ وہیں اب لڑکیاں پرجوش انداز میں کھیل کود میں حصہ لے کر اپنا اور اپنے علاقہ کا نام روشن کر رہی ہیں۔

جنوبی کشمیر کا ضلع پلوامہ اگرچہ حالات مجموعی طور پر کشیدہ ہی رہتے ہیں لیکن اب یہاں کی لڑکیاں بھی اپنے ہنر کے جوہر بکھیر رہی ہیں۔

حوصلے بلند لیکن کھیل سرگرمیوں کے لئے بنیادی ڈھانچہ ندارد

پلوامہ کے نیہاما کاکاپورہ علاقے سے تعلق رکھنے والی شاریہ منظور نے مختلف کھیل سرگرمیوں میں حصہ لے کر نمایاں کارکردگی پیش کی ہے۔

شاریہ منظور نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ باکسنگ کھیل میں حصہ لینا ان کا شوق تھا۔ لیکن پلوامہ میں انہیں باکسنگ کی تربیت کے لئے کسی نے ساتھ نہیں دیا، جس کے بعد انہوں نے دیگر کھیلوں میں حصہ لیا کیونکہ کھیل کود سے دور رہنا ان کے لئے ممکن نہیں تھا۔ اور اانہوں نے اپنے دم پر باکسنگ و دیگر کھیل سرگرمیوں کو جاری رکھا۔

انہوں نے کہا کہ انتطامیہ کو لڑکیوں کے لئے ہر ضلع میں کھیل کود کے کوچنگ انسٹی ٹیوٹ قائم کرنے چاہئے تاکہ وہ اپنے ملک کا روشن کریں۔

اس حوالے سے محمکہ یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس کے افسر نور محمد نے کہا کہ ان کا محکمہ صرف بارہویں تک کے بچوں کو مختلف کھیل سرگرمیاں کرواتا ہے اور انہیں کھیل کے دن ریفریشمنٹ کی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ محکمہ کھلاڑیوں کی کوئی مدد نہیں کر سکتا۔

اس حوالے سے اسپورٹس کونسل کے انچارج بشیر احمد نے کہا کہ ضلع پلوامہ میں دو مختلف مقامات پر انڈور اسپورٹس اسٹیڈیم تعمیر کئے گئے ہیں جو آنے والے وقت میں محکمہ کو دئے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ضلع پلوامہ میں تیسرا انڈور اسپورٹس اسٹیڈیم تعمیر ہونے والا ہے۔ ضلع میں باکسنگ کے لئے بھی پوری وادی میں باکسنگ رنگ تعمیر کی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.