ETV Bharat / state

کشمیری زبان کو سرکاری زبان کا درجہ، ماہرین کا اظہار اطمینان

author img

By

Published : Sep 2, 2020, 10:41 PM IST

مرکزی کابینہ کی طرف سے کشمیری سمیت اردو، ڈوگری اور ہندی کو سرکاری زبان کا درجہ دینے پر عام لوگوں کے ساتھ ساتھ ماہرین لسانیات نے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

مشتاق احمد شاہ
مشتاق احمد شاہ

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کے بہتر نتائج نکل سکتے ہیں۔ اس ضمن میں ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے جنوبی کشمیر کے معروف ماہر لسانیات اور سابق ڈسٹرکٹ آفیسر یوتھ سروسز اسپورٹس مشتاق احمد شاہ نے بتایا کہ اس فیصلے کا خیر مقدم کیا جانا چاہیے۔

مشتاق احمد شاہ

انہوں نے مزید کہا کہ دیر آید درست آید کے مصداق یہ فیصلہ سماجی اور معاشرتی سطح پر خوش گوار ثابت ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: سرینگر لیہہ شاہراہ بند، عوام پریشان

مشتاق احمد شاہ نے کہا کہ مرکزی کابینہ کے اس فیصلے سے علاقائی زبانوں کو ترویج مل سکتی ہے۔ مشتاق احمد شاہ نےمزید کہا کہ کشمیر ی زبان کی ایک قدیم تاریخ ہے اور اسکو بارویں جماعت تک نصاب میں شامل کیا جائے۔

مرکزی کابینہ نے پارلیمنٹ میں 'جموں و کشمیر آفیشل لینگویج بل 2020' کو پیش کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ اس کے تحت 5 زبانیں اردو، کشمیری، ڈوگری، ہندی اور انگریزی سرکاری زبانیں ہوں گی۔

انہوں نے بتایا کہ 'مرکزی کابینہ نے پارلیمنٹ میں 'جموں و کشمیر آفیشل لینگویج بل 2020' کو پیش کرنے کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت جموں و کشمیر میں 5 سرکاری زبانیں ہوں گی جس میں اردو، کشمیری، ڈوگری، ہندی اور انگریزی زبانیں شامل ہیں۔

واضح رہے کہ جموں و کشمیر کی سرکاری زبان اردو ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.