پلوامہ:جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں آج محمکہ بجلی میں کام کرنے والے مستقل و عارضی ملازمین نے اپنا احتجاج درج کیا۔ احتجاج میں شامل ملازمین نے نعرہ بازی بھی کی۔احتجاج میں شامل ملازمین کا کہنا ہے کہ ان کی تنخواہیں ٹریژری خزانے سے واگزار کی جائے اور ان کی پروموشنز تین دہائیوں سے نہیں ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ میں عارضی ملازمین پچھلے 25 برسوں سے متن دلی سے کام کررہے ہیں لیکن ان کو مستقل نہیں کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ محمکہ کے اعلیٰ افسران نے اس ضمن میں کوئی سنجیدہ اقدامات نہیں اٹھارہی ہیں، جس کی وجہ سے وہ احتجاج کرنے پر مجبور ہورہے ہیں۔
مزید پڑھیں:
- Electrical Employees Protest: محکمہ بجلی کے ملازمین نے تنخواہ واگزار کرنے کا مطالبہ کیا
- Demand for Regularization of PDD Casual Labourers: محکمہ بجلی کے عارضی ملازمین کو مستقل کرنے کا مطالبہ
اس ضمن میں احتجاج میں شامل ایک ملازم نے بات کرتے ہوئے کہا کہ" ہم لیفٹیننٹ گورنر سے اپیل کرتے ہے ہمارے مسائل کو حل کیا جائے بصورت دیگر ہم سڑکوں پر آنے کے لئے مجبور ہوگئے۔"انہوں نے کہا اگر ہمارے مسائل کو جلد حل نہیں کیا گیا تو ہم کام چھوڑ ہڑتال کرنے کے لئے تیار ہے،جس کے بعد بجلی کی سپلائی بھی متاثر رہے گی۔