این آئی اے کے مطابق یہ ملزمین عسکری کارروائیوں کا حصہ تھے۔ اور انہوں نے عسکریت پسندوں کی مدد کی تھی
این آئی اے کے مطابق بشیر نے مبینہ طور پر پلوامہ خودکش حملہ آور عادل احمد ڈار کو پناہ فراہم کی تھی۔
واضح رہے کہ پلوامہ میں ہونے والے خودکش حملے میں سی آر پی ایف کے 40 جوان ہلاک ہوئے تھے۔ اس حملے کی گونج پوری دنیا میں سنی گئی تھی۔ اسی خوفناک حملے کے بعد بھارت نے پاکستان میں واقع شدت پسند تنظیموں کے کیمپ پر حملہ بھی کیا تھا جس میں بھارتی فوج کے مطابق کئی عسکریت پسند ہلاک ہوئے تھے تاہم، پاکستان نے اس حملے کی تردید کی تھی۔