جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ میں واقع ترال علاقے میں اس وقت ہندو - مسلم بھائی چارے کی مثال دیکھنے کو ملی جب پنڈت برادری کی جانب سے نودل کے مقام پر پوتر اسنان اور پوجا کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق ہر سال امرناتھ یاترا کے اختتام پر کشمیری پنڈت نودل ترال کے ایک مقامی چشمے پر آکر یاترا کی قبولیت کو لے کر پوجا کرتے ہیں۔ نوے کے اوائل میں پنڈتوں کی ہجرت کے بعد یہ سلسلہ رک گیا لیکن گزشتہ کئی برسوں سے یہ روایتی سلسلہ پھر سے شروع ہوگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس کی وجہ سے عرس تقریبات موخر
آج بھی پنڈت برادری کی جانب سے یہاں ایک تقریب منعقد ہوئی اور پوجا کے موقع پر کوروناوا ؤرس کے خاتمے کے لیے بھی خصوصی دعائیں کی گئیں۔
انتظامیہ کی طرف سے عقیدتمندوں کے لیے مناسب سیکورٹی کے انتظامات کیے گئے تھے جبکہ مقامی مسلمانوں نے پنڈت برادری کی خوب آؤ بھگت کی اور بھائی چارے کی قندیل کو زندہ رکھا۔ اس موقع پر ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے راکیش پنڈت نامی ایک عقیدتمند نے انتظامیہ کی طرف سے کیے گئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا جبکہ مقامی مسلمانوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔