ETV Bharat / state

کرگل وجے دیوس پر آن لائن ویبینار منعقد

ملک بھر کے ساتھ ساتھ جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں بھی کرگل وجے دیوس پر آن لائن تقریب منعقد کی گئی۔

کرگل
کرگل
author img

By

Published : Jul 26, 2020, 7:28 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں کرگل وجے دیوس منایا گیا۔ ڈگری کالج پونچھ کے این سی سی ونگ کی جانب سے کرگل وجے دیوس کے موقع پر آن لائین ویبینار کا انعقاد کیا گیا۔

اس ویبینار میں کرنل امیتابھ ورما، کمانڈنگ آفیسر 1 آرٹیلری بٹالین پونچھ نے بطور مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔

ویبینار کے شرکاء سے مخاطب ہوتے ہوئے کرنل امیتابھ نے کپتان وکرم باترا کے الفاظ کو دھراتے ہوئے اپنی تقریر کا آغاز کیا، انہوں نے کہا 'اس کامیابی کے موقع پر ترنگا جھنڈا لہرا کر یا تو واپس آؤں گا یا اسی جھنڈے کے کفن میں لپیٹا ہوا جاؤں گا"۔

کپتان وکرم بترا کے اس قول نے ویبینار کے شرکاء میں ہمت اور حوصلہ پیدا کیا۔

پرنسپل ڈگری کالج پونچھ مشرف حسین شاہ نے بھی اس ویبینار میں شرکت کی۔

کرگل دیوس کے موقع پر ڈگری کالج پونچھ کے این سی سی ونگ کے کیڈیٹس آفیسر انچارج پروفیسر اسد عمران نے اپنے خیالات کے اظہار کرتے ہوئے اس طرح کے ویبینار کی بدولت کیڈٹس میں جرآت مندی پیدا ہونے پر زور دیا۔

یہ بھی پڑھیے
پونچھ میں سڑک حادثہ، خاتون ہلاک دیگر تین زخمی

اس ویبینار میں درجنوں طلبا اور سیول سوسائٹی کے ممبران نے شرکت کی اور ویبینار کو کامیاب بنایا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.