آج ایوان میں گورنر ہوشیار سنگھ کوشیاری کے خطاب پر شکریہ کی رسم کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے سابق وزیراعلی فڑنویس اورسابق وزیر منگٹی وار کے طنز کا جواب دے رہے تھے،فڑنویس نے ادھو کی قیادت میں مہاوکاس اگھاڑی کو ایک بے سمت کی حکومت سے تعبیر کیا تھااور شیوسینا ،کانگریس اور این سی پی مشتمل یہ سرکار الگ الگ نظریات اور خیالات کی حکومت جوکہ ایک دوسرے سے جدا ہے اور ان کی راہیں بھی الگ الگ سمتوں میں جاتی ہیں،جس کا جواب دیتے ہوئے ادھو نے کہا کہ ہماری حکومت باتوں سے زیادہ کام پر یقین رکھتی ہے۔
اس سے قبل بی جے پی رہنما سدھیر منگٹی وار نے بھی کسانوں کو راحت دینے کے معاملہ میں حکومت پر تنقید کی تھی ،جس کے جواب میں ادھو ٹھاکرے نے کہاکہ اپوزیشن میں آنے کے بعد بی جے پی رہنماؤں کو یہ مسائل یاد آرہے ہیں ،کیوں کہ اب وہ بے کار ہیں اور جب سرکار میں تھے تب باتیں ہی کرنے پر یقین کرتے تھے۔