ETV Bharat / state

Preparation for Eid-ul-Azha اورنگ آباد میں میونسپل انتظامیہ کی جانب سے عیدالاضحی کی تیاریاں مکمل

author img

By

Published : Jun 28, 2023, 4:03 PM IST

اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن کے کمشنر و ایڈمنسٹریٹر نے ہدایت دی کہ عید الاضحی کے موقع پر جانوروں کے باقیات کو سائنسی طریقے سے ٹھکانے لگایا جائے۔ وہیں انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ جانوروں کی غلاظت کو راستے پر پھینکنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی

میونسپل انتظامیہ کی جانب سے عیدالاضحی کی تیاریاں مکمل

اورنگ آباد میں میونسپل انتظامیہ کی جانب سے عیدالاضحی کی تیاریاں مکمل

اورنگ آباد: ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں میونسپل انتظامیہ کی جانب سے عیدالاضحی کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ میونسپل کارپوریشن کمشنر اور ایڈمنسٹریٹر جی سری کانت نے ہدایت دی کہ قربانی کے جانوروں کے باقیات کو تھیلے میں ڈال کر کچرے والوں کو دیا جائے۔ وہیں انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ جانوروں کی غلاظت کو راستے پر پھینکنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی اور ان پر جرمانہ بھی عائد کیا جائے گا۔ اسمارٹ سٹی آفس میں ایڈمنسٹریٹر کی صدارت میں امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے پولیس اور میونسپل انتظامیہ کی مشترکہ میٹنگ ہوئی جس میں عید الاضحی کے مناسبت سے کئی سارے فیصلے لیے گئے ہیں۔

اورنگ آباد شہر اسمارٹ سٹی دفتر میں میونسپل کارپوریشن کے کمشنر و ایڈمنسٹریٹر نے ہدایت دی کہ عید الاضحی کے موقع پر جانوروں کے باقیات کو سائنسی طریقے سے ٹھکانے لگائے جائیں۔ ایڈمنسٹریٹر نے ہدایت دی ہے کہ کسی بھی صورت میں مذکورہ کچرا سڑک پر نہ پھینکا جائے، اگر کوئی شہری اس کی خلاف ورزی کرتا ہے یا سڑک پر کچرا پھینکتے ہوئے پایا جاتا ہے تو اس پر قانونی کاروائی کی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ میونسپل کارپوریشن کی جانب سے چار عید گاہوں، عید گاہ چھاؤنی، عید گاہ روضہ باغ، عید گاہ عثمان پورہ اور عید گاہ شاہ سوختہ عید گاہ میں معمول کے مطابق صفائی اور پینے کے پانی کا انتظام کیا گیا ہے اور اس بات کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ اس سال میونسپل کارپوریشن نے پڑیگاؤں اور شاہ بازار میں میونسپل کارپوریشن کے سرکاری مذبح خانوں کو 29 جون سے 01 جولائی صبح 8.00 بجے سے دو پہر 2.00 بجے تک تین دن کے لیے چلانے کی اجازت دی ہے۔

میونسپل انتظامیہ کی جانب سے عید الاضحی کے دن عوام سے تعاون کرنے کی اپیل کی گئی ہے اور ساتھ ہی سخت ہدایت دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اگر جانوروں کے باقیات کو راستے پر پھینکا جاتا ہے اور کسی کا دل دکھتا ہے تو ان پر سخت کارروائی کی جائے گی۔ ساتھ ہی میونسپل کمشنر نے عوام سے اپیل کی ہے کہ میونسپل انتظامیہ کی جانب سے جو ہدایتیں دی گئی ہیں اس پر عمل کیا جائے اور اپنی عید الاضحی پُر سکون ماحول میں منایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: Eid al-Adha Guideline In Gujarat گجرات میں قربانی کے بعد جانوروں کی باقیات سرعام پھینکنے پر پابندی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.