ETV Bharat / state

Nigerian Arrested: کووڈ ویکسین کیلئے خام مال کی فراہمی میں دھوکہ، ایک نائیجریائی سمیت دو گرفتار

ممبئی کرائم برانچ نے کورونا ویکسین کے لیے خام مال فراہم کرنے کے نام پر دھوکہ دہی کرنے والے گروہ کو بے نقاب کیا ہے۔ کرائم برانچ نے اس معاملے میں ایک نائیجریائی باشندہ سمیت ممبئی کے ایک رہائشی کو گرفتار کیا ہے۔

کووڈ ویکسین کے لیے خام مال کی فراہمی میں دھوکہ دہی

author img

By

Published : Nov 23, 2021, 10:23 PM IST

مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی میں کورونا ویکسین کے لیے خام مال کی فراہمی کا لالچ دے کر مالی دھوکہ دہی کرنے والے گروہ کو بے نقاب کرنے کا دعوی ممبئی سائبر سیل نے کیا ہے۔

سال 2020 میں جہاں لوگ بڑے پیمانے پر کورونا ویکسین لینے کی کوشش کر رہے تھے، وہیں اس درمیان کورونا ویکسین کے نام پر لوگوں کو بے وقوف بنانے کا معاملہ بھی سامنے آرہا تھا۔ پولیس کو ایسی کئی شکایتیں موصول ہوئی جس میں کورونا ویکسین کے خام مال کی فراہمی کے لیے لوگوں سے دھوکہ دہی کی جارہی ہے۔ اسی ضمن میں ایک برزگ شہری نے دھوکہ دہی کی شکایت درج کروائی۔

اطلاع کے مطابق اس بزرگ شہری کو فون آیا، جس میں بتایا گیا کہ وہ لندن کے آئی کونیک فارماسیوٹیکل اینڈ مینوفیکچر نامی کمپنی سے بات کر رہے ہیں۔ اس فون کال میں بزرگ شہری کو بتایا گیا کہ کورونا ویکسین کے تیار کردہ خام مال کو یہاں تیار کیا جاتا ہے اور اس کے بعد یہ کمپنی بھارت میں ایجنٹ کو 60 فیصد کمیشن پر فراہم کرتی ہے۔ اسی بنیاد پر شکایت کنندہ کو بار بار فون کر یہ یقین دلانے کی کوشش کی گئی۔ بزرگ کو اعتماد میں لیتے ہوئے ان کے اکاؤنٹ سے 12 لاکھ 84 ہزار روپئے وصول کیے گئے۔

اس جرم میں ٹیکنیکل بنیاد پر کرائم برانچ نے تفتیش شروع کردی۔ اس دوران پولیس کو یہ معلوم ہوا کہ ملزمین نئی ممبئی میں کاروبار کرتے ہیں۔ جس کے بعد نئی ممبئی پنول تعلقہ میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کھار گھر پولیس اسٹیشن کی حدود سے دو ملزمین کو گرفتار کیا۔ اس کے علاوہ ملزمین کے قبضے سے 9 موبائل فون، 2 سم کارڈ اور 1 پاسپورٹ فرضی ضبط کیا گیا ہے۔

ملزم ایک نائیجریائی ہے اور اس سے جب پاسپورٹ سے متعلق پوچھ گچھ کی گئی تو معلوم ہوا اس کا پاسپورٹ فرضی ہے۔ پوچھ گچھ میں یہ بھی معلوم ہے کہ یہ دو ملزمین نے متعدد افراد کو دھوکہ دیا ہے۔

سائبر کرائم برانچ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اگر آپ کو کوئی بھی کورونا ویسکین کے خام مال فراہمی کے نام پر زائد نفع کا لالچ دیتا ہے تو اس کی اطلاع ممبئی پولیس کو دیں۔ یہ کارروائی جوائنٹ پولیس کمشنر ملند بھرامبے کی رہنمائی میں ڈی سی پی سائبر سیل ممبئی رشمی کرندیکر نے کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.