ممبئی: مہاراشٹر کے ممبئی میں واقع سیفی ہسپتال میں غلط انجکشن دیے کے سبب ایک مریض کی موت کے بعد ہنگامہ کھڑا ہو گیا۔ مریض کے رشتہ داروں نے جم کر احتجاج کیا۔ ہلاک شدہ شخص کی فیملی نے الزام لگایا ہے کہ مریض کو جعلی انجکشن کا منفی ردعمل ہوا اور اس سے اُن کی موت ہوگئی۔ ممبئی پولیس نے سیفی ہسپتال میں موجود ملزمین کے خلاف آئی پی سی کے دفعات کے تحت دھوکہ دہی، جعلسازی، بھروسے کو ٹھیس پہنچانے کے الزام میں ایف آر درج کی ہے۔ جن ملزمان کے خلاف یہ ایف آئی آر درج کی گئی ہے ہے ان کی تعداد 12 ہے لیکن جانچ کے بعد یہ تعداد بڑھ بھی سکتی ہے۔ Mumbai Cops Book 12 After Patient Died Due To Spurious Injection In Saifee Hospital
ممبئی کے وی پی روڈ کی پولیس سیفی میڈیکل اسٹور، این آر ایس فارما، ادیتجیت فارما ڈسٹریبیوٹر جین ایجنسی، دیو فارما، ایم ڈی کے فارما، وردھن ڈسٹری بیوٹر سدھی ونائک فارما، ایم سی میڈیٹیک سسٹم، جئے ما امبا میڈیکوز، کانہا فارما اور جی آر فارما پر چھاپہ مارنے کے بعد ہی یہ ایف آئی آر درج کی ہے۔ پولیس نے ملزمین کے خلاف آئی پی سی کے تحت دھوکہ دہی، جعلسازی، بھروسے کو ٹھیس پہنچانے وغیرہ کی دفعات کے تحت کارروائی کی ہے۔اس کے ساتھ ہی اس کیس میں ڈرگس اینڈ کاسمیٹک ایکٹ کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔
پولیس نےفوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) کے میڈیسن انسپکٹر کی شکایت پر ایف آئی آر درج کی ہے۔ 55 سالہ وویک کامبلی کی سیفی ہسپتال میں انجیکشن کے منفی ردعمل کی وجہ سے موت ہوئی۔ اس کے بعد ایف ڈی اے کے حکم پر 17 نومبر کو انجیکشن اسٹاک کو سیل کر دیا گیا تھا۔ مہاراشٹر منترالیہ میں بطور کلرک کام کرنے والے وویک کامبلی کو آئرن کی کمی کی وجہ سے سیفی ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ زونل ڈی سی پی ابھینو دیشمکھ نے بتایا کہ وویک کامبلی کو روفر ایف سی ایم انجکشن لگایا گیا تھا ۔کامبلی کے جسم پر انجکشن کا منفی اثر ہوا اور 12 اکتوبر کو ان کی موت ہوگئی۔
کامبلی کی بیوی سشما بھی منترالیہ میں ملازمت کرتی ہیں۔ اُنہوں نے اپنے شوہر کو دیے گئے انجکشن پر شک و شبہات کا اظہار کیا۔ اُن کی شکایت پر سیفی ہسپتال کے حکام نے ایف ڈی اے کو مطلع کیا ۔ٹیسٹ کے لئے انجکشن کے نمونہ ان کے حوالے کر دیا گیا۔ ایف ڈی اے کی تحقیقات میں پتہ چلا کہ آئرن سپلیمنٹ انجکشن متعلقہ کمپنی کا نہیں ہے۔ ایف ڈی اے کی طرف سے دی گئی اطلاع کے مطابق پولیس نے مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔Mumbai Cops Book 12 After Patient Died Due To Spurious Injection In Saifee Hospital