ETV Bharat / state

'وارث پٹھان کا بیان سیاسی ہے' - ممبئی کے علاقے بائیکلہ سے سابق رکن اسمبلی وارث پٹھان

ممبئی کے بائیکلہ علاقے سے سابق رکن اسمبلی وارث پٹھان کے متنازع بیان کی مذمت کا سلسلہ جا ری ہے۔

وارث پٹھان کے بیان کی مذمت
وارث پٹھان کے بیان کی مذمت
author img

By

Published : Feb 21, 2020, 11:38 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 3:10 AM IST

اس تعلق سے سابق رکن اسمبلی بشیر موسی پٹیل نے وارث پٹھان کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ 'ملک کے موجودہ حالات میں وارث پٹھان کا بیان جلتی پر تیل کا کام کر رہا ہے۔ موجودہ مرکزی حکومت کی منشاء ہی یہی ہے کہ ملک میں ہندو مسلم کے بیچ پھوٹ ڈالو اور راج کرو لیکن حکومت اس میں ناکام رہی ہے۔'

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ 'پورے ملک میں سی اے اے اور این آر سی کے خلاف نہ صرف مسلم بلکہ ہندو مسلم، سکھ، عیسائی سب اس کے خلاف متحد ہوکر حکومت کے خلاف اپنی آواز بلند کر رہے ہیں، وارث پٹھان کا بیان، ان کے سیاسی اور ذاتی مفاد کے لیے ہو سکتا ہے اور اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔'

وارث پٹھان کے بیان کی مذمت

ایم آئی ایم کے ہی ٹکٹ پر اس بار ممبئی میں اپنی قسمت آزمانے والے سابق رکن اسمبلی بشیر موسیٰ پٹیل نے کہا کہ موجودہ وقت میں ملک کے مسلمانوں کو ہوش سے کام لینا ہوگا اور ایسے لوگوں کی باتوں اور ان کی بیان بازیوں کو محض سیاسی بیان سمجھ کر درکنار کرنا چاہیے۔

پٹیل کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس ملک کے ہندو مسلمان سبھی نے صدیوں سے اخوت بھائی چارگی اور اتحاد کا دامن تھامے رکھا ہے جس میں وارث پٹھان جیسے سیاسی لوگ سیاست کی آگ میں اپنی روٹیاں سینکنے کی کوشش کر تے چلے آرہے ہیں۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 3:10 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.