ریاست مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر کی شناخت رکھنے والے شہر مالیگاؤں میں مقامی محکمہ فاریسٹ کے آفیسر وکاس کامبلے نے بتایا کہ شولاپور جنگلی جانور کے جرائم کنٹرول بیورو کے رکن روہین بھاٹے نے ضلع ناسک کے ریجتل فاریسٹ آفیسر کو خفیہ معلومات کی بنیاد پر اطلاع دی کہ قومی شاہراہ نمبر 3 کے قریب واقع اسٹار ہوٹل میں دو منہ والے سانپ کی خرید و فروخت ہونے والی ہے۔
اس سلسلے میں مقامی آفیسر وکاس کامبلے نے بناوٹی خریدار کو موقع پر روانہ کیا لیکن متعلقہ کو اس بات کا پتہ چل گیا جس کی وجہ سے لین دین نہیں ہوسکا۔
اس ضمن میں وکاس کامبلے نے درمیان کے رابطہ کار سے لین دین کے تعلق سے بات چیت کی تب اس بات کی اطلاع ملی کہ سانپ رکھنے والوں نے تعلقہ کرجگوان کے راستے پر مہوبامندر کے پاس سانپ کے لین دین کی بات کی ہے۔
مزید پڑھیں:
مالیگاؤں: تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنے پر اسکول پر کارروائی اور جرمانہ
معلومات کے مطابق محکمہ فاریسٹ کے اہلکاروں نے اس مقام پر چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے بیگ میں رکھے دو منہ والے سانپ سمیت تین مشتبہ نوجوانوں کو حراست میں لے لیا اور ان سے پوچھ گچھ جارہی ہے۔ واضح رہے کہ اس معاملے میں چار افراد فرار بتائے جارہے ہیں۔