ETV Bharat / state

نگر کلیان ہائی وے پر خوفناک حادثہ، آٹھ افراد ہلاک - حادثے میں 8 افراد ہلاک ہوئے

Road Accident in Maharashtra: احمد نگر کلیان ہائی وے پر اتوار کی رات 10 اور 11 بجے کے درمیان ایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا۔ اس حادثے میں آٹھ افراد ہلاک ہوگئے۔ مرنے والوں میں ایک ہی خاندان کے چار افراد شامل ہیں۔

Horrific accident on Nagar-Kalyan highway, eight people killed

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 18, 2023, 1:33 PM IST

پونے: احمد نگر کلیان شاہراہ پر ڈنگورے علاقہ کے انجیراچی باغ میں ایک تہرے حادثے میں آٹھ افراد کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ اس حادثہ میں اوتور سے کلیان کی طرف جارہے ایک پک اپ نے رکشہ اور ٹرک کو ٹکر مار دی۔ اس حادثہ میں پانچ مرد، ایک خاتون اور دو بچے موقعے پر ہی ہلاک ہو گئے۔ حادثہ اتوار کی رات 10 سے 11 بجے کے درمیان پیش آیا۔

حادثہ اس وقت پیش آیا جب سبزیوں سے بھری پک اپ اوتور کی طرف سے کلیان کی طرف جارہی تھی۔ مقامی شہریوں نے فوری طور پر پولیس کو حادثے کی اطلاع دی۔ اس کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ انہوں نے فوری طور پر مقامی لوگوں کے ساتھ مل کر ریسکیو کا کام شروع کر دیا۔ اس حادثے میں مرنے والوں کی کل تعداد آٹھ ہے۔ ان میں پانچ مرد، ایک خاتون اور دو بچے شامل ہیں۔ حادثے میں کل پانچ افراد کی شناخت ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ناگپور میں سڑک حادثے میں چھ افراد ہلاک

  • حادثہ کیسے پیش آیا:

سبزیوں سے بھری پک اپ اوتور سے کلیان کی طرف جارہی تھی۔ جبکہ رکشہ کلیان کی طرف سے اوتور کی طرف آرہا تھا۔ ان دونوں گاڑیوں کا حادثہ ڈنگور اور پمپلگاؤں جوگا گاؤں کی سرحد پر نگر کلیان ہائی وے روڈ کے نزدیک واقع ایک پٹرول پمپ کے سامنے پیش آیا۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب رکشہ اپنے ٹریک پر جا رہا تھا کہ ایک پک اپ ٹرک رکشہ سے ٹکرا گیا۔ اس حادثے میں رکشے کے ڈرائیور اور 2 مسافروں کی موت ہو گئی۔ حادثے کے بعد پک اپ پھسل کر کلیان کی طرف سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی۔ اس حادثے میں پک اپ کے پیچھے بیٹھے اس کی بیوی، بیٹا، بیٹی اور ڈرائیور کے کیبن میں بیٹھا مزدور ہلاک ہوگئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.