آج بروز بدھ 11 مارچ کو منصورہ کالج کے ذمہ داران کی جانب سے اردو میڈیا سینٹر پر پریس کانفرنس منعقد کی گئی۔ اس کانفرس میں منصورہ کیمپس کے چیئرمن ارشد مختار، سکریٹری راشد ارشد مختار، پرنسپل ڈاکٹر اے کے قریشی اور وائس پرنسپل ڈاکٹر محمد رمضان نے شرکت کی۔
چیئرمن ارشد مختار نے منصورہ کیمپس کی بنیاد اور عزائم کے بارے میں بتایا کہ ہمارا مقصد ہر طبقہ سے تعلق رکھنے والے طلباء کو اعلی و معیاری تعلیم مہیا کرنا ہے۔
سکریٹری راشد ارشد نے کہا کہ منصورہ انجینئرنگ کالج میں ملٹی نیشنل معروف کمپنی سیمنس کا ریسرچ سینٹر قائم کیا جا رہا ہے۔ جس سے انجینئرنگ میں زیر تعلیم طلبا پروفیشنل ٹریننگ حاصل کریں گے ۔
پرنسپل ڈاکٹر اے کے قریشی نے دو روزہ انٹرنیشنل کانفرس کے بارے بتایا کہ اس کانفرنس میں بارہ بیرون ممالک سے تحقیق مقالے پیش کیے جائیں گے۔ کانفرس میں دو سو سے زائد مقالے انٹرنیشنل معتبر و معیاری جرنل میں شائع کیے جائیں گے۔
وائس پرنسپل ڈاکٹر محمد رمضان نے منصورہ انجینئرنگ کالج تعلیمی خدمات اور طلبا کی نمایاں کامیابیوں کو اجاگر کیا۔ پروگرام کے اخیر میں صحافی حلیم صدیقی نے منصورہ کیمپس ذمہ داران کا استقبال اور رسم شکریہ پیش کیا۔