ETV Bharat / state

ہاتھرس کیس ممبئی پولیس کو سونپنےکامطالبہ

author img

By

Published : Oct 3, 2020, 10:13 AM IST

'یوگی حکومت ہاتھرس واقعے کو شفاف تحقیقات کیے بغیر نپٹاناچاہتی ہے۔'

ہاترس کیس ممبئی پولیس کو سونپنے کامطالبہ

ہاتھرس میں دلت لڑکی کی اجتماعی جنسی زیادتی اور قتل واقعہ پورے ملک میں سراپا احتجاج ہو رہا ہے۔

اس ضمن میں ریاست مہاراشٹر کے شیوسینا رکن اسمبلی پرتاپ سرنائک نے ریاستی وزیر داخلہ انیل دیشمکھ سے مطالبہ کیا ہے کہ ہاتھرس کے ملزمین کے خلاف ممبئی میں معاملے کا اندراج کرکے ممبئی پولیس کو تحقیقات کے لئے اترپردیش بھیجا جائے۔

ٹوئیٹ کرتے ہوئے انہوں نےمطالبہ کیا کہ ممبئی پولیس کو تحقیقات کے لئے اتر پردیش بھیجا جائے۔ سرنائک نے مزیدکہا کہ اگر بہار پولیس سشانت سنگھ راجپوت کے خلاف کیس درج کرکے ممبئی آسکتی ہے۔ تب ممبئی پولیس کو ہاتھرس کیس کی تحقیقات کے لئے اتر پردیش جانا چاہئے۔

انھوں نے کہا کہ 'میں وزیر داخلہ سے فوری کارروائی کرنے کی درخواست کرتا ہوں۔ ایسا لگتا ہے کہ یوگی حکومت ہاتھرس واقعے کو شفاف تحقیقات کئے بغیر نپٹاناچاہتی ہے۔ میں وزیر داخلہ انیل دیشمکھ سے ممبئی میں مقدمہ درج کرنے اور ممبئی پولیس کو تحقیقات کے لئے یوپی بھیجنے کی درخواست کرتا ہوں۔'

واضح رہے کہ14ستمبر کو ہاتھرس میں ایک 19 سالہ بچی کی اجتماعی جنسی زیادتی کے بعد اسے وحشیانہ تشدد کا شکار بناتے ہوئے قتل کردیا گیا۔وہیں بتایا گیا کہ اترپردیش پولیس نے رات کے وقت اس کے کنبہ کے افراد کو اطلاع دیے بغیر ہی متاثرہ لڑکی کے آخری رسومات ادا کر دیے۔

متاثرہ خاندان کے گھر پر میڈیا کوجانے کی اجازت نہیں ہے۔بیرون ریاست سے میڈیا کے نمائندے جو کوریج کے لئے وہاں گئے تھے۔انہیں بھی متاثرہ کےاہل خانہ سے نہیں ملنے دیاگیا اس بات سے اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ اترپردیش کی یوگی حکومت اور یوپی پولیس کچھ چھپا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:نوئیڈا: صفائی درجہ بندی میں فیلکس ہسپتال سر فہرست

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.