حال ہی میں ای ٹی وی بھارت اردو نے ننھے سبحان کی خود داری اور کورونا کے سبب چائے بیچنے کی خبر شائع کی تھی، جسکے بعد لوگ سبحان کی مدد کے لئے آگے آئے۔
اپنی بات چیت میں سبحان نے ای ٹی وی بھارت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ای ٹی وی بھارت کے ذریعہ خبر دکھائے جانے کے بعد ہی لوگ سبحان اور ان کے اہل خانہ کی مدد کے لئے آگے آئے ہیں۔
اس دوران انجمن اسلام نے بھی یہ واضح کیا کہ سبحان اور ان کی دو بہنوں کی فیس انجمن اسلام نے پہلے سے ہی معاف کی ہے۔
انجمن اسلام نے کہا کہ چونکہ سبحان پڑھائی میں کمزور ہے اس لئے اسے صابو صدیق ٹیکنیکل کالج سے پروفیشنل کورس کرایا جائے گا تاکہ وہ مستقبل میں اپنے اور اپنے اہل خانہ کے لئے کچھ کر سکے۔