اطلاع کے مطابق 56 سالہ مریض کو سائن اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ ساتھ ہی ساتھ ساتھ دیگر سات افراد کو بھی قرنطینہ میں رکھا گیا تھا اور اب ان لوگوں کی رپورٹ آنے کا انتظار کیا جارہا ہے۔
متوفی مریض جس عمارت میں رہتا تھا اس عمارت کو پوری طرح سے سیل کردیا گیا ہے۔
دھیان رہے کہ دھاراوی ایک انتہائی تنگ اور گنجان آبادی والا علاقہ ہے اور اس علاقے میں لگ بھگ 10 لاکھ لوگ آباد ہیں۔ اب اس پسماندہ اور گنجان آبادی والے علاقے میں ایک کورونا مریض کا ملنا انتظامیہ انتظامیہ اور شہر کے لیے تشویش کا باعث بنا ہوا ہے۔
ایک روز قبل ہی ممبئی میں کورونا کے 59 نئے کیسز سامنے آئے تھے اور آج تین نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مہاراشٹر میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 338 ہوگئی ہے اور اب تک 16 افراد اس وبا کے سبب اپنی جان گنوا چکے ہیں۔