ETV Bharat / state

سینا، این سی پی، کانگریس کی گورنر سے ملاقات ملتوی

مہاراشٹر میں شیوسینا، نیشنلسٹ کانگریس پارٹی اور کانگریس کے ممبران اسمبلی کے وفد نے گورنر بھگت سنگھ کوشیاری سے اپنی مجوزہ ملاقات ملتوی کردی۔

سینا، این سی پی، کانگریس کی گورنر سے ملاقات ملتوی
author img

By

Published : Nov 16, 2019, 8:34 PM IST

حکومت سازی کے لیے جاری چپلقش کے مابین شیوسینا، این سی پی اور کانگریس کے رہنما گورنر بھگت سنگھ کوشیاری سے ملاقات کرنے والے تھے لیکن انہوں نے یہ ملاقات ملتوی کر دی۔

شیو سینا رہنما ایکناتھ شند نےاس بابت کہا کہ 'تمام پارٹیوں کے لیڈروں کے ساتھ ساتھ ممبران اسمبلی مختلف اسباب کی بنا پر ممبئی نہیں پہنچ سکے جس کی وجہ سے گورنر سے ملاقات ملتوی کر دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ممبران اسمبلی مہاراشٹر میں بے موسم بارش سے کسانوں کی خراب فصل کا اندازہ لگانے کا نظم کررہے ہیں اور اپنے انتخابی خرچ رپورٹ اور حلف نامے تیار کررہے ہیں جو الیکشن کمیشن کو پیش کرنا ہے اس لیے گورنر کے ساتھ ملاقات ملتوی کردی ہے۔

راج بھون کے ایک افسر نے کہا کہ بھگت سنگھ کوشیاری نے اکتوبر نومبر کے درمیان بے موسم بارش کی وجہ سے فصلوں کو ہونے والے نقصان کا جائزہ لیا اور ریاست میں کسانوں کے لیے سیلاب راحت پیکج کا اعلان کیا۔

Intro:Body:Conclusion:

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.