ETV Bharat / state

ممبئی: بی ایم سی کا سالانہ بجٹ پیش

ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی کا سالانہ بجٹ پیش کیا گیا ہے جو 33 ہزار 441 کروڑ روپے پر محیط ہے۔

بی ایم سی کا سالانہ بجٹ پیش
بی ایم سی کا سالانہ بجٹ پیش
author img

By

Published : Feb 4, 2020, 4:12 PM IST

Updated : Feb 29, 2020, 3:56 AM IST

ملک کے اقتصادی دارالحکومت ممبئی کے میونسپل کارپوریشن کا مالی سال سنہ 21-2020 کا بجٹ پیش کیا گیا۔

برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) کا سالانہ بجٹ ملک کی تمام کارپوریشنز میں سب سے زیادہ ہوتا ہے، جبکہ یہ بجٹ دنیا کے کئی ممالک کی جی ڈی پی سے بھی زیادہ ہے۔

ممبئی کے اس بجٹ میں اس بار تعلیم کے تعلق سے بہت سے نئی اسکیم کا اعلان کیا گیا ہے، حالاںکہ بجٹ میں اس برس 211 کروڑ روپے کا اضافہ کیا گیا ہے لیکن یہ اضافی رقم زیادہ تر انتظامی امور پر خرچ ہوگی۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر
بی ایم سی کمشنر پروین پردیسی نے مالی سال 21-2020 کا بجت پیش کیا جو 33 ہزار 441 کروڑ پر محیط ہے گزشتی برس یہ بجٹ 30 ہزار 692 کروڑ روپے تھا، مئی 2019 میں عہدہ سنبھالنے کے بعد پروین پردیسی نے اپنا پہلا بجٹ پیش کیا ہے۔

گزشتہ برس کی طرح امسال بھی ممبئی کوسٹل روڈ یعنی سمندری شاہراہ کے لیے دو ہزار کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں، سمندری سڑک بحر عرب کے ساحل پر جنوبی ممبئی میں پرنسس اسٹریٹ فلائی اوور سے شروع ہوگی اور تقریباً 9.98 کلومیٹر طویل راستہ مضافاتی علاقے میں ختم ہوگا جبکہ سمندر میں سرنگ بھی بنائی جائے گی۔

ممبئی شہر میں کئی اہم تعمیراتی منصوبوں پر کام کیا جائےگا جن میں گوریگاؤں ملنڈ لنک روڈ بھی شامل ہے جس کے لیے 300 کروڑ روپے کا مختص کئے ہیں۔

برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن نے عروس البلاد ممبئی کے متعدد ترقیاتی منصوبوں کے لیے 14 ہزار 637 کروڑ روپے مختص کیے ہیں۔ ان منصوبوں میں سڑکوں کی تعمیر، اسٹرم واٹر ڈرین، پل، پانی اور سولڈ واٹر منصوبے شامل ہیں کے لیے بجٹ میں 11 ہزار 480 کروڑ روپے کی رقم مختص کی گئی ہے۔

میونسپل کمشنر نے بجٹ میں 4380 کروڑ روپے ریزرو فنڈ حاصل کرنے کی تجویز پیش کی ہے تا کہ رواں مالی سال کے دوران کارپوریشن کے اخراجات پورے کیے جا سکیں۔

میونسپل کمشنر پروین پردیسی نے اعلان کیا کہ تقریباً 511 معذور افراد کو اسکوٹرس فراہم کی جائیں گے انہیں اس مد میں 70ہزار روپے یا 85 فیصدرقم دی جائے گی۔

بی ایم سی نے سو فیصد نابینا اور معذور افراد کو بغیر اے سی بسوں میں مفت سفر کی تجویز پیش کی ہے، اس مقصد کے لیے چھ کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔

میونسپل کمشنر پردیسی نے سینیئر سٹیزن کے لیے بیسٹ کی بسوں کے کرایہ میں 50 فیصد رعایت کا اعلان کیا ہے، یہ اسکیم بغیر اے سی بسوں میں نافذ ہوگی اس کے لیے تین کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں اور خصوصی آر ایف آئی ڈی شناختی کارڈ جاری کئے کیے جائیں گے۔

بیسٹ کمپنی کو 1500 کروڑ دیئے جائیں گے، بیسٹ کی بسوں میں روزانہ 35 لاکھ مسافر سفر کرتے ہیں، اور وقت کے ساتھ ساتھ مسافروں کی تعداد میں اضافہ کی وجہ سے اسکیم مرتب کی جائیں گی۔

بی ایم سی کے بجٹ میں تعلیم کے لیے 2944.59 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں جبکہ 21-2020 میں سی بی ایس سی اور آئی سی ایس ای اسکول کھولنے کا اعلان بھی کیا ہے۔

اس کے علاوہ مقابلہ جاتی امتحانات کی فیس کی ادائیگی، اساتذہ اور ایس ایس سی میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے 25 طلباء کو ڈگری کی تعلیم حاصل کرنے تک مالی مدد کی جائے گی۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Feb 29, 2020, 3:56 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.