ETV Bharat / state

بھیونڈی: کورونا وائرس کے دو نئے مثبت معاملات - بھیونڈی

ریاست مہاراشٹر کے شہر بھیونڈی میں کورونا وائرس کے دو نئے پازیٹیو (مثبت) کیسز سامنے آنے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس کا ماحول پیدا ہو گیا ہے۔

بھیونڈی میں کورونا وائرس
بھیونڈی میں کورونا وائرس
author img

By

Published : Apr 17, 2020, 8:22 PM IST

بھیونڈی شہر میں کورونا کے دو نئے معاملات سامنے آنے کے بعد کارپوریشن انتظامیہ نے دونوں مریضوں کی عمارت اور علاقے کو ایک کلو میٹر تک سیل کر دیا ہے۔

دو نئے کیسز کے بعد شہر اور مضافات میں پازیٹیو مریضوں کی تعداد چار ہوگئی ہے۔

بھیونڈی میونسپل کمشنر پروین اسٹیکر ، ویڈیو

اس بابت بھیونڈی میونسپل کمشنر پروین اسٹیکر نے ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ 'بھیونڈی شہر کے پربھاگ سمیتی نمبر ایک کے ویتال پاڑہ علاقے میں رہائش پذیر 53 سالہ شخص اور اُچت پاڑہ علاقے میں 23 سالہ شخص کورونا پازیٹیو پائے گئے جس کے بعد دونوں کو علاج کے لیے تھانے سِوِل ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، اس کے علاوہ مثبت پائے گئے دونوں مریضوں کے اہل خانہ کے 12 افراد کو کورنٹائن کر کے ان کی میڈیکل جانچ کی گئی۔'

اس کے علاوہ دونوں مریضوں کے تعلقات میں آنے والے افراد یکا بھی ڈیٹا نکالا جا رہا ہے تا کہ یہ بیماری پھیل نا سکے اور انہیں کورنٹائن کیا جائے۔

میونسپل کمشنر کے مطابق '23 سالہ شخص ممبئی کے باندرہ علاقے میں نوکری کرتا تھا وہ گزشتہ ماہ ممبئی سے بھیونڈی آیا تھا اور وہ ہوم کورنٹائن تھا تا ہم جانچ کے بعد اس کی رپورٹ پازیٹو(مثبت) آئی۔

جبکہ 53 سالہ شخص مالیگاؤں سے آیا تھا وہ بھی کورونا مثبت پایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ شہر میں گزشتہ روز 62 سالہ شخص کورونا پازیٹو پایا گیا تھا جس کے بعد اس کے اہل خانہ کو کورنٹائن کر کے ان کی میڈیکل جانچ کی گئی لیکن تمام افراد کی رپورٹ نگیٹیو(منفی) آئی۔

اس کے علاوہ شہر سے ملحق راجنولی ناکہ پر واقع ٹاٹا امنترا کے کورنٹائن سینٹر میں 191 افراد کو کورنٹائن کیا گیا تھا ان میں سے 62 افراد کو گھر بھیج دیا گیا ہے جبکہ ابھی 159 ہوم کورنٹائن ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.