ETV Bharat / state

لاک ڈاؤن: اورنگ آباد کے نوجوانوں کی خدمات کے ستائش

author img

By

Published : May 27, 2020, 5:37 PM IST

مہلک وبا کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے جاری لاک ڈاون کے دوران پیدا شدہ بحران کے وقت اورنگ آباد کے نوجوانوں نے انسانی خدمت کی ایک ایسی مثال پیش کی، جس کی نظیر نہیں ملتی۔

لاک ڈاؤن: اورنگ آباد کے نوجوانوں کی خدمات کے ستائش
لاک ڈاؤن: اورنگ آباد کے نوجوانوں کی خدمات کے ستائش

مصیبت اور آزمائش کی اس گھڑی میں نوجوانوں نے ایثار و قربانی کی عملی مثالیں پیش کیں۔

جو نوجوان رمضان کی آمد کے ساتھ ہی کپڑوں اور نت نئے فیشن کی تیاریاں کرتے تھے، اس مرتبہ ان نوجوانوں نے کوئی خریداری ہی نہیں کی بلکہ اس رقم سے غریبوں کی خوشیوں کو دوبالا کرنے کی کوشش کی۔

نوجوانوں نے کہیں کپڑے تقسیم کیے تو کہیں کھانا تقسیم کیا۔ اس کے ساتھ ہی سحر اور افطار میں بھی خود کی پرواہ کیے بغیر ضرورتمندوں اور مستحق افراد کے آنسو پونچھنے کی کوشش کی۔

اورنگ آباد شہر میں ہر گلی ہر چوراہے پر ایسے نظارے عام تھے۔

عید کے دن بھی نوجوانوں نے کچی بستیوں میں پہنچ کر مستحق افراد کو اپنی خوشیوں میں شامل کیا۔

نوجوانوں نے لاک ڈاؤن کو خدمت خلق کا سنہرا موقع جانا اور نہ صرف روزے داروں کا خیال رکھا بلکہ پریشان حال مزدوروں کی بھوک پیاس مٹانے کی بھی ہر ممکن کوشش کی۔

اس دوران سب سے اہم اور اطمینان کی بات یہ سامنے آئی کہ اہل خیر حضرات نے یہ تمام سرگرمیاں محض اللہ کی رضا کے لیے انجام دی اور اس بات کی ہر ممکن کوشش کی گئی کہ کسی غیور ضرورتمند کی انا کو ٹھیس نہ پہنچے۔ تاہم حکومت کی کوتاہی اور ناکامی بھی کھل کر سامنے آئی۔

تصویریں اس بات کی شاہد ہے کہ مصیبت کی اس گھڑی میں شہر کے نوجوانوں نے ذات، مذہب اور فرقہ بندی سے اوپر اٹھ کر صرف انسانی بنیادوں پر لوگوں کو راحت پہنچانے کی کوشش کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.