ETV Bharat / state

ممبئی کے تاپتی-دمن سیکٹر میں گیس کے ذخیرے کی دریافت

اڈانی گروپ اور ویلسپن گروپ کے مشترکہ منصوبے پر اڈانی ویلسپن ایکسپلوریشن لمیٹڈ نے تاپتی-دمن سییکٹر میں واقع بلاک ایم بی- او ایس این۔ 2005/2 میں پہلی بار گیس کی دریافت کا بڑا اعلان کیا ہے۔

author img

By

Published : Mar 15, 2021, 7:28 PM IST

یہ دریافت کمپنی اور ملک دونوں کے لئے اہم ہے۔ اڈانی ویلسپن ایکسپلوریشن کا اس بلاک میں سو فیصد حصہ داری ہے اور وہ چیف آپریٹر بھی ہے۔

اس گروپ نے اطلاع دی ہے کہ ابتدائی نشانات میں گیس کے ذخائر کی موجودگی کی نشاندہی ہوئی ہے۔ 714.6 مربع کلومیٹر پر پھیلا ہوا یہ بلاک ممبئی کے آفشور بیسن میں واقع ہے۔

اس سال مارچ میں کی گئی کھدائی میں بلاک میں کافی مقدار میں گیس اور کنڈینسیٹ موجود ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔ گروپ کو ایکسپلوریشن لائسنسنگ پالیسی سیون کے تحت بلاک مختص کیا گیا تھا۔

کھدائی کے دوران شناخت شدہ تین ممکنہ علاقوں میں ڈرل اسٹیم ٹیسٹنگ (ڈی ایس ٹی) کی جانچ میں گیس کا انکشاف ہوا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.