شہڈول: ریاست مدھیہ پردیش کے شہڈول ضلع میں غیر قانونی ریت کاروبار کو روکنے کے لیے پٹواری پرسننا سنگ جب روکنے کی روکنے پہنچے تو ریت مافیاؤں نے انہیں ٹریکٹر چڑھا کر مار ڈالا۔ اطلاع کے مطابق شہڈول کے گوپال پور کی سون ندی پر غیر قانونی ریت کھدائی کو روکنے پہنچے پٹواری پرسنا سنگھ کو ٹریکٹر چڑھا کر مار ڈالا گیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس نے جائے حادثہ پر پہنچ کر معاملہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے اور مقتول کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہاسپٹل پہنچایا گیا ہے۔ تھانہ انچارج راج کمار مشرا نے بتایا کہ بی ہو ہاری تحصیل کے پٹواری پرسنا سنگھ اپنے تین ساتھیوں کے ساتھ غیر قانونی ریت کھدائی کو روکنے کے لیے پہنچے تھے۔ اس دوران ندی میں ریت کھدائی کے کام میں لگے ایک ٹریکٹر کو جب پٹواری نے روکنے کی کوشش کی تو ڈرائیور نے ٹریکٹر چڑھا کر فرار ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیں:
ریت مافیا اور محکمہ جنگلات کے درمیان فائرنگ میں کسان کی موت
بتایا جا رہا ہے کہ گوپال پور کی سون ندی پر کئی دنوں سے غیر قانونی طریقہ سے ریت کی کھدائی کا کام چل رہا تھا۔ جس پر پٹواری کو اطلاع ملنے پر پٹواری اپنے تین ساتھیوں کو لے کر پہنچے تھے۔ پٹواری کو دیکھ کر کھدائی کے کام میں لگے مزدوروں اور ریت مافیا میں افراتفری مچ گئی۔ جب پٹواری نے ایک ٹریکٹر کو روکا تو ڈرائیور نے پٹواری پر ہی ٹریکٹر چڑھا کر فرار ہو گیا۔ صوبہ میں پیش آئے اس واقعہ کو لے کر مدھیہ پردیش کانگریس صدر کمل ناتھ نے ٹویٹ کرکے شیوراج سرکار پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سب بدعنوانی کا ہی نتیجہ ہے۔