اجین: مدھیہ پردیش کے اجین میں واقع دنیا بھر میں مشہور مہاکالیشور مندر کے نئے تعمیر شدہ مہاکال کاریڈور (پہلے مرحلہ) کی نقاب کشائی وزیر اعظم نریندر مودی 11اکتوبر کو کریں گے۔ PM Modi to inaugurate Ujjain’s Mahakal corridor on Oct 11
وزیراعلی شیو راج سنگھ چوہان نے آج یہاں متعلقہ علاقہ کی افتتاح کے بعد میڈیا سے بات کرنے کے دوران یہ اطلاع دی۔انھوں نے کہا کہ مسٹر مودی یہاں کے دنیا کے مشہور اور ملک کے بارہ جیوترلنگ میں سے ایک مہاکال مندر کے احاطہ کے نئے تعمیر شدہ مہاکال کاریڈور کا پہلے مرحلہ کی نقاب کشائی کریں گے۔
اس سے پہلے مسٹر چوہان نے یہاں مسٹر مودی کے مجوزہ دورے سے متعلق سینئر افسروں سے بات کی اور تیاریوں سے متعلق ضروری ہدایات دیے۔
مسٹرمودی نے دو دن پہلے ریاست کے شیو پور ضلع میں واقع کونونیشنل پارک کا دورہ کر کے ملک میں چیتوں کو پھر سے آباد کرنے کی مہم کی بھی شروعات کی۔ مسٹر مودی اپنے سالگرہ پر17ستمبر کو ریاست کے شیوپور ضلع میں تقریبا5گھنٹہ تک رکے تھے۔
مزید پڑھیں:National Logistics Policy مودی نیشنل لاجسٹک پالیسی کا آغاز کریں گے
یو این آئی۔