ETV Bharat / state

ہمت ہے تو پرگیا کو پارٹی سے نکالے: کمل ناتھ

بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی کمل ناتھ نے آج بھوپال پارلیمانی حلقہ سے بھارتیہ جنتا پارٹی کی امیدوار پرگیہ سنگھ ٹھاکر کے بیان پر سخت نکتہ چینی کرتے ہوئےکہا کہ اگر وزیر اعظم میں ہمت ہے تو انہیں پارٹی سے باہر کرنے کی جرأت دکھائیں۔

ہمت ہے تو پرگیا کو پارٹی سے نکالے: کمل ناتھ
author img

By

Published : May 17, 2019, 7:47 PM IST

انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ملک پرگیاکو ان کے متنازع بیانات پر معاف نہیں کرے گا ۔

کمل ناتھ نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ 'وزیر اعظم نریندر مودی بھوپال سے امیدوار کوبھلے ہی معاف کریں یا نہ کریں لیکن ملک کے عوام انہیں باپو کے قاتل ناتھو رام گوڈ سے اور شہید ہیمنت کرکرے پر دئے گئے بیان پر کبھی معاف نہیں کریں گے۔

ملک کی عوام سچائی جانتی ہے کہ وزیر اعظم نے ہی انہیں پارٹی کا امیدوار بنایا ہے' ہمت ہے تو انہیں پارٹی سے باہر کرنے کی جرأت دکھائیں۔

اس سے قبل کمل ناتھ نے بی جے پی پر حملہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ پارٹی محترمہ ٹھاکر کے گوڈسے پر دئے بیان سے صرف الیکشن کے مدنظر خود کو کنارے کررہی ہے۔ اگر الیکشن نہیں ہوتا تو پوری بی جے پی اپنے امیدوار کے ان بیانات کے لیے ان کے ساتھ کھڑی ہوتی کیوں کہ یہی بی جے پی کی سوچ ہے۔

واضح رہے کہ پرگیا نے کل اپنے بیان میں ناتھو رام گوڈسے کو دیش بھکت بتایا تھا حالانکہ بعد میں انہوں نے اس کے لیے معافی مانگی لی تھی۔

Intro:Body:

barkat

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.