اس موقع پر بھنڈارے کا انتظام دیکھنے والے وجے تیواری نے کہا 'ہمارے یہاں یہ روایت تیس سالوں سے چلی آ رہی ہے -اور اس بھنڈارے میں ایسی برکت ہے کہ ہزاروں کی تعداد میں لوگ آتے ہیں اور شہر کے مسلم طبقہ کے لوگ بھنڈارے میں اپنی خدمات کو ہر سال انجام دیتے ہیں'۔
بھنڈارے خدمت کر رہے شاداب خان نے کہا کہ ہمارے یہاں یہ قومی یکجہتی کی عمدہ مثال ہے۔
انہوں نے کہا جو لوگ بجرنگ بلی اور حضرت علی کے نام سے نفرت پھیلاتے ہیں ہندو مسلمانوں کو بانٹنے کی سیاست کرتے ہیں وہ یہ دیکھ سکتے ہیں کہ یہاں پر بجرنگ بلی اور حضرت علی والے لوگ کیسے مل جل کر ایک دوسرے کے تہوار میں ساتھ رہتے ہیں۔
انہوں نے کہا یہاں ملک کو جوڑنے کی بات ہوتی ہے نہ کہ توڑنےکی-
سماجی کارکن عابد حسین نے بتایا وہ ہر سال یہاں آکر بھنڈارے میں خدمت کرتے ہیں اور یہ بھوپال کا سب سے بڑا بھنڈارا ہوتا ہے، جسے اردو کے ممتاز شاعر وجے تیواری کے ذریعے منعقد کیا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 'ہماری کوشش رہتی ہے کہ ہم اس میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں حصہ لے کر اپنی خدمات کو انجام دیں-'