ETV Bharat / state

محکمہ صحت کے 49 اور پولیس محکمہ کے 34 افسران میں کورونا مثبت - محکمہ صحت کے جانب سے پولیس محکمہ کو تقریبا 1 ہزار پی پی ای کٹ فراہمکی گئی ہے ۔

محکمہ صحت کے 49 اور پولیس محکمہ کے 34 افسران میں کورونا مثبت پائے گئے ہیں، ان میں 4 آئی اے ایس افسران بھی شامل ہیں.

محکمہ صحت کے 49 اور پولیس محکمہ کے 34 افسران میں کورونا مثبت

author img

By

Published : Apr 19, 2020, 9:35 AM IST

Updated : Jun 4, 2020, 3:14 PM IST

ریاست مدھیہ پردیش کے بھوپال میں لگاتار کورونا کے مریضوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔ عالم یہ ہے کہ محکمہ صحت کے 49 اور پولیس محکمہ کے 34 افسران میں کورونا مثبت پایا گیا ہے، ان میں 4 آئی اے ایس بھی شامل ہیں. حالانکہ محکمہ صحت کے جانب سے کورونا سے حفاظت کے لئے کافی انتظامات کا دعوی کیا جا رہا ہے اور یہ بھی کہا جارہا ہے کہ محکمہ صحت کے جانب سے پولیس محکمہ کو تقریبا 1 ہزار پی پی ای کٹ فراہم کی گئی ہے ۔

جانکاری کے مطابق محکمہ صحت کی چیف سکریٹری پلوی جین گوول بھی کورونا مثبت پائی گئی ہیں۔اس کے علاوہ آئی اے ایس جے وجے کمار، محکمہ صحت کے ڈپٹی آپریٹر گریش شرما اور طبی تعلیم محکمہ کے سومیش مشرا سمیت محکمہ صحت کے 49 ملازمین میں بھی کورونا مثبت پائے گئے ہیں. وہیں محکمہ صحت کے قریب 33 ملازمین کو بھی کورنٹائن کیا گیا ہے.

اس دوران محکمہ صحت کے مثبت ملازمین کے رابطے میں آئے تقریبا 800 سے زیادہ لوگوں کو ہوم کورنٹائن کیا گیا ہے، صحت کی سہولیات اور آلات کی بات کریں تو بھوپال میں کل 31 ہزار 480 پی پی ای کٹ دستیاب ہیں. جس میں 24 ہزار 600 کٹ جاری کئے گئے ہیں. وہیں 6 ہزار 880 پی پی ای کٹ اسٹاک میں رکھی ہوئی ہے. اس کے علاوہ بھوپال میں 1 لاکھ 45 ہزار این 95 ماسک دستیاب ہیں اور 10 ہزار ماسک اسٹاک میں رکھے گئے۔

پولیس محکمہ میں اب تک 34 کورونا مثبت ملازمین پائے گئے ہیں، جن کا علاج جاری ہے. اچھی بات یہ کہ ایک پولیس ملازم کورونا جیسی وبا کو شکست دے کر مکمل طور صحت مند ہو گیا ہے، اس کے علاوہ پولیس اہلکار اور ان کے خاندان کے قریب 50 سے زائد اراکین کو ہوم کورینٹائن کیا گیا ہے، پولیس لائن نہرو نگر میں بھی کل 6 خاندانوں کو ہوم کورینٹائن کیا گیا ہے۔

Last Updated : Jun 4, 2020, 3:14 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.