چیف میڈیکل اینڈ ہیلتھ آفیسر (سی ایم ایچ او) ڈاکٹر ایم پی شرما نے کل رات بلیٹن جاری کرتے ہوئے بتایا کہ کل جانچے گئے 1123 نمونے میں 36 مثبت پائے گئے ہیں، جبکہ 1444 نئے نمونے جانچ کے لیے موصول ہوئے ہیں۔
اب تک مجموعی طور پر 39704 ٹیسٹ رپورٹس موصول ہوئی ہیں جن میں کل 3633 متاثر پائے گئے ہیں۔ جبکہ گذشتہ روز 55 اور 65 برس کی دو خواتین اور 75 اور 67 برس کی دو مردوں کی موت درج ہونے کے بعد مرنے والوں کی تعداد 145 تک جا پہنچی ہے۔
سی ایم ایچ او نے بتایا کہ گذشتہ روز 52 مریضوں کے بازیاب ہونے پر چھٹی دیے جانے کے بعد اب تک 2184 متاثرین کو صحتیاب ہونے کے بعد ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے۔ جبکہ کل 75 مشتبہ افراد کو صحتیاب پائے جانے پر ادارہ جاتی قرنطینہ مراکز سے چھٹی دیے جانے کے بعد اب تک مجموعی طور پر 3806 مشتبہ افراد کو فارغ کر دیا گیا ہے۔