اسپتال کے ذرائع کے مطابق عارف عقیل کو کل شام یہاں پرانے شہر میں واقع ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ وہ ذیابیطس کے مرض میں مبتلا ہیں اور برین ہیمریج ہونے کے سبب کل انہیں اسپتال لایا گیا۔ ان کا علاج کیا جارہا ہے اور ان کی حالت مستحکم ہے۔
بھوپال کے عارف عقیل کانگریس کے سرکردہ رہنما ہیں اور وہ اس وقت بھوپال شمالی علاقے سے رکن اسمبلی ہیں۔