ETV Bharat / state

قابل اعتراض پوسٹ شیئر کرنے پر ڈی بی ای او معطل - قابل اعتراض پوسٹ شیئر

چمبل ڈویژنل کمشنر نے قابل اعتراض پوسٹ شیئر کرنے کے الزام میں شیو پور ضلع میں تعینات ایک ڈیولپمنٹ بلاک ایجوکیشن آفیسر کو معطل کردیا ہے۔

A Development Block Education Officer suspended for sharing objectionable post in mp
قابل اعتراض پوسٹ شیئر کرنے پر ڈی بی ای او معطل
author img

By

Published : Apr 23, 2020, 7:15 PM IST

مدھیہ پردیش کے چمبل ڈویژنل کمشنر نے قابل اعتراض پوسٹ شیئر کرنے کے الزام میں شیو پور ضلع میں تعینات ایک ڈیولپمنٹ بلاک ایجوکیشن آفیسر کو معطل کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق قابل اعتراض پوسٹ شیئر کرنے کے معاملے میں چمبل ڈویژنل کمشنر رینو تیواری نے شیوپور ضلع میں تعینات ایک ڈی بی ای او کے سی گوئل کو فوری طور پر معطل کردیا ہے۔

محترمہ تیواری نے اپنے حکم میں کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر کسی بھی تنظیم یا فرد کے ذریعے کی گئی قابل اعتراض پوسٹ شیئر کرکے ایک سرکاری ملازم نے غیر ذمہ داری کا ثبوت دیا ہے۔

کلکٹر شیوپور نے بلاک ایجوکیشن آفیسر کی معطلی کی منظور شدہ تجویز بھیجی تھی۔ انہوں نے تمام سرکاری عہدیداروں اور ملازمین سے کہا ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر ملک مخالف پوسٹ شیئر کرنے سے باز رہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.