مدھیہ پردیش میں آج کورونا انفیکشن کے 33 نئے معاملے رپورٹ ہوئے۔ وہیں اس وبا کی وجہ سے 15 افراد کی آج موت ہوگئی۔اسٹیٹ ڈائریکٹوریٹ آف ہیلتھ کی جانب سے جاری کردہ بلیٹن کے مطابق پوری ریاست میں ٹیسٹ کئے گئے 71537 کورونا نمونوں میں 33 افراد کورونا سے متاثرپائے گئے ہیں۔
اس وبا کی وجہ سے 15 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ان میں سے اندور میں 01، جبل پور میں 01، ساگر میں 02، بیتول میں 03، ودیشہ میں 01، راج گڑھ میں 01، دموہ میں 03، ٹیکم گڑھ میں 01 اور شاجا پور میں 02 ہیں۔
ریاست کے مجموعی 52 اضلاع میں سے 34 اضلاع میں صفر معاملے درج کیے گئے۔ آج بھی ان اضلاع میں ایک بھی نیا کیس نہیں ملا ہے۔
ریاست میں اب تک 7 لاکھ 89 ہزار 8 سو 4 افراد اس متاثرہ وبا کا شکار ہوچکے ہیں، حالانکہ اس میں سے 7 لاکھ 80 ہزار 2 سو 65 افراد کورونا انفیکشن کے خلاف جنگ میں کامیابی حاصل کرچکے ہیں۔ فی الحال 570 فعال معاملات ہیں۔ ابھی تک پوری ریاست میں 8969 افراد کورونا وبا کی وجہ سے ہلاک ہوچکے ہیں۔ فی الحال بھوپال میں زیادہ سے زیادہ 132 فعال معاملات ہیں۔ اس کے بعد ضلع اندور میں ان کی تعداد 105 ہے۔