ETV Bharat / state

'شہیدوں کی ہمیشہ حوصلہ افزائی کرنی چاہیے' - پولیس یادگاری دن

لداخ یونین ٹریٹری کے لیفٹیننٹ گورنر آر کے ماتھر نے پولیس یادگاری دن کو یونین ٹریٹری کے لئے تاریخی دن قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے شہیدوں کی ہمیشہ حوصلہ افرائی کرنی چاہئے اور انہیں ہمیشہ یاد رکھنا چاہئے۔

JK-LG LADAKH MARTYRS
آر کے ماتھر
author img

By

Published : Oct 21, 2020, 4:30 PM IST

لیفٹیننٹ گورنر آر کے ماتھر نے پولیس یادگاری دن کے سلسلے میں منعقدہ ایک تقریب کے حاشئے پر میڈیا کو بتایا کہ پولیس یادگاری دن لداخ یونین ٹریٹری کے لیے ایک تاریخی دن ہے جس طرح پورے ملک میں پولیس فورس کی عزت افزائی اور حوصلہ افزائی کی جاتی ہے یہی کرنے کی یہاں ہر سال کوشش کی جاتی ہے'۔

موصوف نے کہا کہ یہ وزیر اعظم کا حکم بھی ہے اور ملک کا فیصلہ بھی ہے کہ ہمیں اپنے شہیدوں کو ہمیشہ یاد رکھنا چاہئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس سال جو یہاں فہرست پڑھی گئی اس میں لداخ کے بھی پانچ شہید شامل ہیں اور ہمیں ان پانچوں کی عزت و حوصلہ افزائی کرنی چاہئے۔

بتادیں کہ 21 اکتوبر کو ملک بھر میں پولیس یادگاری دن منایا جاتا ہے۔ سال 1959 میں اسی روز لداخ میں چینی فوج کے ساتھ لڑائی کے دوران دس سی آر پی ایف اہکار ہلاک ہوئے تھے جن کی یادگار کے بطور یہ دن منایا جاتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.