سرکاری ذرائع نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ ضلع کپواڑہ کے از گنڈ کھمریال علاقے سے تعلق رکھنے والا جاوید احمد میر ولد محمد دلاور میر نامی ایک شخص 15 جنوری سے لا پتہ تھا۔
انہوں نے بتایا کہ اہل خانہ نے اس کو تلاش کرنے کے لئے رشتہ داروں، دوستوں اور دیگر جگہوں کی خاک چھانی مگر بے سود ثابت ہوا۔ مذکورہ ذرائع نے بتایا کہ ہفتے کی صبح جاوید احمد کی لاش چھرکوٹ کے نزدیک ایک جنگل سے بر آمد کی گئی۔
انہوں نے بتایا کہ لاپتہ شخص کے اہلخانہ نے متعلقہ پولیس اسٹیشن میں 19 جنوری کو اس ضمن میں ایک رپورٹ درج کی تھی۔ دریں اثناء ایک پولیس افسر نے لاش بر آمد ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں مزید تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔