ETV Bharat / state

ہندواڑہ: شیڈول کے مطابق بجلی فراہم کرنے کا مطالبہ

شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے زچلڈارہ، ہندوارہ میں بجلی کی بحرانی صورتحال کے پیش نظر مقامی آبادی نے محکمہ بجلی سے شیڈول کے مطابق بجلی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ہندوارہ: ’شیڈول کے مطابق بجلی فراہم کی جائے‘

author img

By

Published : Jan 14, 2021, 7:24 PM IST

مقامی لوگوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ علاقہ زچلڈارہ کئی دنوں سے گھپ اندھیرے میں ہے، جس کے سبب انہیں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ بجلی نے خود ہی شیڈول مرتب کیا اور خود ہی اسکی خلاف ورزی بھی کر رہے ہیں۔ ’’شیڈول کے مطابق چھ میں سے دو گھنٹے بجلی فراہم ہونی چاہئے تاہم پورے چوبیس گھنٹوں میں بھی ایک گھنٹے سے زیادہ بجلی فراہم نہیں کی جاتی۔‘‘

ہندوارہ: ’شیڈول کے مطابق بجلی فراہم کی جائے‘

ایک مقامی نوجوان کا کہنا تھا کہ آج کے ترقیاتی دور میں بجلی ایک اہم ترین اور بنیادی ضرورت ہے، اس لیے انہیں بجلی کی بحرانی صورتحال سے نپٹنے کے لیے سولر لائٹس اور انورٹر استعمال کرنے پڑ رہے ہیں، تاہم ان سے بھی ضروریات پوری نہیں ہو پاتی۔

ایک مقامی بزرگ نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ ماہانہ فیس وقت پر ادا کرتے ہیں، تاہم بجلی کا کوئی بھی نام و نشان نہیں۔

انہوں نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ اگر محکمہ بجلی مقامی آبادی کو شیڈول کے مطابق بجلی فراہم کرنے سے متعلق سنجیدہ نہیں تو محکمہ کو چاہئے کہ وہ علاقے سے بجلی کی تاریں اور پول ہٹا لیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.