ETV Bharat / state

سی آر پی ایف اہلکار کا کورونا ٹیسٹ مثبت

تعطیل پر گئے سی آر پی ایف کے ایک جوان کا دہلی میں کورونا ٹیسٹ مثبت پایا گیا ہے، مذکورہ جوان شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ میں تعینات تھے۔

crpf trooper
سی آر پی ایف اہلکار کا کورونا ٹیسٹ مثبت
author img

By

Published : Apr 22, 2020, 5:09 PM IST

جموں و کشمیر میں تعینات سی آر پی ایف کے ایک اہلکار کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت پایا گیا ہے۔ یہ اہلکار اس وقت دہلی کے ایک ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

سی آر پی ایف کے ترجمان نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ ’’مثبت پایا گیا اہلکار چھٹی پر گیا تھا، چھٹی کا وقفہ مکمل ہونے پر ان سے ٹیسٹ کرانے کو کہا گیا جہاں ان کی رپورٹ مثبت پائی گئی، کورونا وائرس کی جانچ سے قبل بھی وہ 14 دن قرنطینہ میں تھے۔‘‘

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’’یہ جوان شمالی کشمیر کے کپوارہ ضلع میں تعینات تھا اور وہاں بطور نرسنگ اسسٹنٹ اپنا کام انجام دے رہا تھا۔ رواں مہینے کی سات تاریخ کو اس کی چھٹی کا عرصہ مکمل ہوا تھا اور کپوارہ میں اپنی بٹالین میں شامل ہونے کے لئے روانہ ہونے جا رہا تھا۔

ٹیسٹ کی رپورٹس متوقع تھی اسی لئے انہیں روک دیا گیا۔ انہیں زیر نگرانی آئسولیشن وارڈ میں رکھا گیا ہے۔‘‘واضح رہے کہ اس سے قبل بھی دہلی میں تعینات ایک نیم فوجی دستہ سے وابستہ ایک ڈاکٹر کورونا وائرس سے مثبت پائے گئے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.