ETV Bharat / state

کولگام: سیاحتی مقام اہربل میں غیر قانونی کان کنی

author img

By

Published : May 16, 2021, 7:55 AM IST

مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے ضلع کولگام میں واقع سیاحتی مقام اہربل غیر قانونی طور پر کان کنی ہو رہی ہے۔ انتظامیہ نے متعلقہ محکموں کو متحرک رہنے اور اپنا کام بخوبی انجام دینے پر زور دیا ہے۔

کلگام: سیاحتی مقام اہربل میں غیر قانونی کان کنی

ملک میں کورونا وبا کا قہر جاری ہے، وہیں دوسری طرف آج بھی کچھ خود غرض عناصر غیر قانونی طور پر ندی نالوں اور اہم سیاحتی مقامات سے ریت، بجری نکالنے کے کام میں مصروف نظر آرہے ہیں، ایسے مافیا نے انتظامیہ اور متعلقہ محکموں کا جینا حرام کرد دیا ہے اور آئے دن ایسی شکایات موصول ہو رہی ہیں۔

اہرہ بل سیاحتی مقام پر گذشتہ دنوں ایسے مافیا نے ڈیولمپنٹ اتھارٹی کے ناک کے نیچے تین سو میٹر دائرے میں ہی غیر قانونی طور پر کام شروع کیا اور یہاں سے جے سی بی مشینوں کے زریعے ریت اور بجری نکالنا شروع کیا۔

ادھر وٹو، ٹنگمرگ اور منزگام سے بھی ایسی ہی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں جہاں نالہ ویشو کے قریب اس طرح کا غیر قانونی کام سر انجام دیا جا رہا ہے، نالہ ویشو کے ایک طرف شوپیاں اور دوسری طرف کولگام اضلاع آباد ہیں اور مافیا آئے دن ندی سے ریت بجری نکالنے میں مصروف ہیں۔

اس دوران انتظامیہ حرکت میں آکر نہ صرف غیر قانونی طور ریت اور بجری نکالنے والوں پر کارروائی کی، بلکہ کئی ٹریکٹر اور مواد ضبط کیا ہے۔

پولیس کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ایسے لوگوں کے خلاف سخت کارروائی کریں۔ انتظامیہ نے متعلقہ محکموں کو متحرک رہنے اور اپنا کام بخوبی انجام دینے پر زور دیا ہے۔

لوگوں کے مطابق یہ مافیا آبپاشی کی نہروں کو کافی نقصان پہنچا رہے ہیں۔ واضح رہے کہ متعلقہ محکمہ جات کو اس حوالے سے کوئی اطلاع نہیں ہے اور نہ ہی انہوں نے جگہوں کا جائزہ لینے کی کوشش کی۔

وہیں نائب تحصیلدار ڈی ایچ پورہ کولگام نے بتایا کہ متعلقہ محکمہ جات اپنا کام انجام نہیں دیتے جبکہ ان کو اس کام کے لیے مخصوص رکھا گیا ہے۔ اس سلسلے میں انہوں نے مزید کارروائی کرنے کی یقین دہانی کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.