ETV Bharat / state

چیکنگ کے دوران بھاری مقدار میں منشیات برآمد - Drugs recovered

کولگام پولیس نے منشیات مخالف مہم کے دوران قاضی گنڈ میں ایک ناکہ پر چیکنگ کے دوران ایک سیب سے بھری ٹرک سے 347 کلو گرام فُکی ضبط کیا ہے۔

چیکنگ کے دوران بھاری مقدار میں منشیات برآمد

author img

By

Published : Feb 18, 2020, 6:06 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 6:13 PM IST

کولگام پولیس نے منشیات مخالف مہم کے دوران قاضی گنڈ میں ایک ناکہ پر چیکنگ کے دوران ایک سیب سے بھری ٹرک سے 347 کلو گرام فُکی ضبط کیا ہے۔ اس ٹرک کا نمبر جے کے 13 بی 2135 ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ قاضی گنڈ پولیس ایس ایچ او کی سربراہی میں ایک ناکہ پارٹی نے پولیس اسٹیشن کے نزدیک ایک ٹرک کی تلاشی لی جس میں کئی کوئٹنل فکی برآمد کی گئی۔
چیکنگ کے دوران بھاری مقدار میں منشیات برآمد

ادھر ایس ڈی پی او قاضی گنڈ افتخار طالب نے ایک پریس کانفرنس میں اس بات کا انکشاف کیا کہ 'منشیات مخالف کارروائی میں گزشتہ مہینے میں آٹھ ایف آئی آر کے تحت پندرہ افراد کو گرفتار کیا گیا جن کے پاس سے منشیات کی بڑی کھیپ ضبط کی گئی۔'

انہوں نے کہا کہ 'قومی شاہراہ پر منشیات مہم کو روکنے کے لیے پولیس کی طرف سے اس طرح کی کارروائی آگے بھی جاری رہے گی۔'

انہوں نے کہا کہ 'آج ایک بڑی کارروائی کے دروان ہم نے سیب سے بھری ایک ٹرک کی تلاشی لی جس میں کئی کوئنٹل فکی ضبط کی اور شخص کو موقع پر ہی گرفتار کیا اور کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی۔'

Last Updated : Mar 1, 2020, 6:13 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.