آج سہ پہر تین بجے ایک مینی بس گاڑی نمبر جے کے۔17 - 7088 کیشوان جا رہی تھی، اچانک ڈرائیور کا توازن بے قابو ہوگیا۔جس کی وجہ سے گاڑی سڑک پر پلٹ گئی۔
اطلاع ملتے ہوئی پولیس اہلکار موقع واردات پر پہنچ گئے اور زخمی افراد کو فوراً ضلع ہسپتال لے جایا گیا، جہاں زخمیوں کا علاج کیا جا رہا ہے۔
مقامی لوگوں ضلع انتظامیہ کشتواڑ کے خلاف سخت ناراضگی کا اظہار کیا اور کہا کہ سڑکوں کی خستہ حالت کے سبب یہ حادثے پیش آتے ہیں۔
خبر لکھے جانے تک اب تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔