ضلع کشتواڑ کے ٹھاکرائی، انجول سے تعلق رکھنے والے ایک ہونہار طالب علم، ستویک شرما، نے میں میٹرک کے امتحان میں قریب 98فیصد نمبرات حاصل کیے۔
ستویک شرما کے اساتذہ نے ان کی حوصلہ و عزت افزائی کے لیے ایک مختصر تقریب کا اہتمام کیا گیاMeritorious Student Felicitated۔ ستویک شرما نے ضلع کشتواڑ میں سب سے زیادہ 97.8فیصد نمبرات حاصل کیے۔
ستویک شرما نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ لاک ڈائون کے سبب تعلیمی اداروں میں درس و تدریس کا سلسلہ منقطع رہا جس کے سبب طلبہ کی پڑھائی کافی اثر انداز رہی۔ تاہم انہوں نے اپنے اساتذہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا: ’’اساتذہ نے پوری لگن اور محنت کے ساتھ ہمیں آئن لائن نظام تعلیم کے ذریعے علم کے نور سے منور کیا۔‘‘
- مزید پڑھیں: Students of Dilapidated Govt School Shines: خستہ حال گورنمنٹ اسکول کی طالبات کی نمایاں کارکردگی
تقریب کے دوران ستویک کے اساتذہ نے ضلع کے دیگر طلبہ سے محنت اور لگن کے ساتھ پڑھائی کرنے کی تلقین کی۔