کرناٹک کے ضلع یادگیر کے کانگریس دفتر میں مہاتما گاندھی کی 73 ویں کی برسی پر خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
اس موقع پر یادگیر کانگریس کے صدر مری گوڈا، سینئر کانگریس رہنما و سابقہ رکن قانون ساز کونسل تنور چنا ریڈی، بلدیہ کے رکن وینکٹ ریڈی، منصور احمد افغان، یوتھ کانگریس کمیٹی کے ریاستی سکریٹری رگھوویندر، لکشمن کے علاوہ کانگریس پارٹی کے دیگر رہنما موجود تھے۔
یادگیر: کانگریس رہنماؤں نے مہا تما گاندھی کی برسی پر خراج عقیدت پیش کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سینئر کانگریس رہنما و سابق رکن قانون ساز کونسل تنور چنا ریڈی نے کہا کہ مہاتما گاندھی نے سچائی اور عدم تشدد کی لڑائی لڑی۔ وہ انسانیت کے علمبردار تھے۔ گاندھی جی نے نہ صرف ہندوستان بلکہ کے ہندوستان کے باہر بھی عدل و انصاف کے خاطر آواز اٹھائی۔ جہاں تک ہمارے ملک ہندوستان کی آزادی کی بات ہے، مہاتما گاندھی جی نے سب سے اہم رول ادا کیا۔گاندھی جی نے تمام مذاہب کے لوگوں کے ساتھ مل کر آزادی کی جدوجہد میں حصہ لیا، جو اتحاد کا ثبوت ہے، لیکن آج ایسا جذبہ نظر نہیں آتا۔ سینئر کانگریس رہنما نے نوجوانوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں گاندھی جی کے بتائے ہوئے راستے پر چلنا ہی ہم تمام بھارتیوں کی کامیابی ہے۔
کانگریس یوتھ کمیٹی کے ریاستی سیکریٹری راگھویندر نے کہا کہ گاندھی جی نے اپنی پوری زندگی ملک کے امن و امان کے لیے قربان کر دی۔ آج ہم سب کو گاندھی جی کے بتائے ہوئے راستے پر چلنے کی ضرورت ہے۔