ملک بھر میں کورونا وائرس کی وباء تیزی سے پھیل رہی ہے، ہزاروں کی تعداد میں لوگ اس سے متاثر ہورہے ہیں۔ کورونا وائرس کی وجہ سے لوگوں میں خوف کا ماحول ہے۔
کورونا وائرس کے متعلق ریاست کرناٹک کے اہم سیاسی قائدین و سماجی کارکنان کا کہنا ہے کہ 'ان حالات میں میڈیا کا ایک بڑا حصہ کورونا وائرس کی وباء کو لیکر عوام میں ڈر پھیلانے کا کام کر رہا ہے جبکہ انہیں چاہیے کہ اس کے متعلق وہ مثبت خبریں بھی چلائیں اور لوگوں کی حوصلہ افزائی کریں۔'
واضح رہے کہ ریاست کرناٹک میں کووڈ 19 کے متاثرین کی تعداد 1 لاکھ تجاوز کرچکی ہے۔
تازہ اعداد و شمار کے مطابق' 5324 نئے کیسز کل رات تک درج کئے جا چکے ہیں۔ دار الحکومت بنگلور میں کل 1470 کیسز درج ہوئے ہیں۔'