ریاست کرناٹک کے سابق وزیر وجے ناتھ پاٹل کرناٹک کے دارالحکومت بینگلورو کے فورٹس ہسپتال میں زیرعلاج تھے، وہ 81 بہاریں دیکھنے کے بعد وہ انتقال کرگئے۔
واضح رہے کہ وجے ناتھ پاٹل نے حیدر آباد کرناٹکا سمیتی کے صدر رہ چکے ہیں۔
انھوں نے اپنے علاقے کے انتہائی پسماندہ لوگوں کو خصوصی درجہ دینے کے لیے حکومت سے مطالبہ کیا تھا اور اپنے علاقے کو خصوصی آئینی حیثیت (370) بھی نافذ کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔
وجے ناتھ پاٹل کرناٹک کے حلقہ اسمبلی چنچولی سے دو بار رکن اسمبلی رہے تھے اور ریاست کے گلبرگہ حلقے سے ایم ایل سی بھی رہ چکے ہیں۔