ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہر میں عام لوگوں کے لیے کورونا ٹیسٹنگ کیمپ لگائے گئے ہیں۔ یہ کیمپ شہر کے گاندھی چوک، مہشوری ٹیمپل اور امبیڈکر چوک میں لگائے گئے ہیں۔
اس موقع پر جونیئر ہیلتھ اسسٹنٹ محکمہ صحت نے بتایا کہ عام لوگوں میں کورونا وائرس کے خوف کو دور کرنے اور ان کی صحت سے متعلق جانکاری دینے اور کورونا وائرس سے بچنے کے لیے بتائے گئے احتیاطی اقدامات پر عمل کرنے کے لئے لیے یہ کیمپ منعقد کیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: دیوگوڑا نے بنگلور تشدد میں شامل لوگوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا
انہوں نے کہا کہ جو کوئی کورونا ٹیسٹ کرواتا ہے اس کی رپورٹ دو دن میں ہی آ جاتی ہےاگر کسی کی رپورٹ پازیٹیو آتی ہے تو اس کو ہوم کورنٹائن کیا جاتا ہے اس موقع پر محکمہ صحت کے دیگر ذمہ داران موجود تھے۔