بیدر: کرناٹک کے شہر بیدر کے تعلقہ ہمن آباد میں حضرت صوفی شیخ محمد ارشاد الحق انجم المعروف حسن چشتی القادری نقشبندی کا سالانہ عرس شریف نہایت عقیدت و احترام سے منایا گیا۔ سہ روزہ عرس کی تمام تقریبات حضرت صوفی شیخ محمد وفاء الحق سجادہ نشین درگاہ حضرت حسن چشتی کی سرپرستی و نگرانی میں انجام پائی۔ Annual Urs Sharif of Hazrat Hasan Chishti
یہ بھی پڑھیں:
اس موقع پر سجادہ نشین بارگاہ حسن چشتی حضرت صوفی شیخ محمد وفاء الحق نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حضرت حسن چشتی کی ساری عمر یہ تعلیمات رہیں کہ اللہ کے بندوں کو اللہ کے قریب کیا جائے۔ ہم بھی ان کے ہی نقش قدم پر چلتے ہوئے اس مشن کو آگے بڑھائیں۔ سید ناصر علی شاہ قادری مرید حضرت حسن چشتی نے کہا کہ ہم لوگ بہت خوش نصیب بندے ہیں کہ آج ہمیں اللہ کے خاص بندوں کی محفل میں شرکت کا موقع ملا ہے۔
عزیز اللہ سرمست برادر سجادہ نشین حضرت صوفی سرمست سگرنے کہا کہ سالانہ عرس شریف میں سال بھر کیے گئے کاموں کا جائزہ لینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بزرگان دین کے آستانے پر آنے والے برادران وطن میں صوفیاء کی تعلیمات کو بتائیں اور ان کی جانب سے کی گئیں عوامی، فلاحی، ملی اور سماجی خدمات کو پیش کریں۔