ریاست جھارکھنڈ میں کورونا وبا کی وجہ سے تمام طبقات متاثر ہورہے ہیں، غریب اور دور دراز کے جنگلوں میں رہنے والے قبائلیوں کے سامنے کھانے پینے کی پریشانی آگئی ہے، اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے انتظامیہ نے ان کے لیے پہل کی ہے۔
ضلع کے رائے ڈیہ بلاک علاقے کے گھنے جنگلات میں آباد قصیر پنچایت کے جادی پہاڑ ٹولی اور کیمٹے پنچایت کے کرنج ٹولی گاؤں کے قبائلی کے 50 خاندانوں میں بلاک آفیسر کی طرف سے چاول چوڑا، ماسک، صابن وغیرہ تقسیم کیے گئے۔
یہ بلاک ہیڈ کوارٹر سے 30 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے، ان دیہاتوں میں پہلی بار بلاک انتظامیہ کے عہدیداروں کی آمد کی جب خبر ملی تو قبائیلی بے حد خوش نظر آئے۔

ضلع گملہ میں ایسے بہت سے کئی گاؤں ہیں جو گھنے جنگلات میں ہیں، جس کی وجہ سے وہ ابھی تک کورونا وائرس سے آگاہ نہیں ہیں۔ اسی وجہ سے جمعرات کے روز بلاک کے عہدیداروں نے رائے ڈیہ بلاک کے دور دراز علاقے میں رہنے والے ان قبائل تک پہنچ کر کورونا وائرس سے متعلق معلومات فراہم کی۔
واضح رہے کہ ان عہدیدارو نے کورونا وائرس کے بارے میں معلومات قبائل کو دی، جو ابھی تک کورونا وائرس سے ناواقف تھے
انہوں نے کہا کہ اگر کسی طرح سے ان دیہاتوں میں کوئی کورونا وائرس کا شکار ہوجائے تو فوری طور پر ہسپتال پہنچے یا اس کی جانکاری انتظامیہ تک پہنچائے۔
اس موقع پر بلاک ڈویلپمنٹ آفیسر کا کہنا تھا کہ ملک میں پھیل ہوئی مہلک وبا سے دور دراز علاقوں میں رہنے والے ان قبائلیوں کو کورونا وائرس سے متعلق معلومات فراہم کی گئیں۔
انہوں نے کہا کہ نیز ان میں چاول، صابن، چوڑا اور ماسک بھی بانٹے گئے، خاص طور پر انہیں معاشرتی فاصلہ برقرار رکھنے کے لیے بتایا گیا اور صابن کے استعمال کیسے کرنا ہے اس کے متعلق بھی بتایا گیا۔